مربی کورس


مربی کون: عام طورپر مربی تربیت دینے والے کو کہتے ہیں لیکن اصطلاحی معنوں میں مربی ایک ایسا شیخ ہے جوبلند پایہ عالم اور روحانی شخصیت ہو۔ہمارے نزدیک مربی ایک ایسا شخص ہے جو صاحب علم بھی ہو اور اپنی تمام زندگی علم سے محبت میں گزارناچاہتاہو،روحانی طورپر وہ اپنےاللہ سے مضبوط تعلق استوار کرنا چاہتاہو اور ذکر و فکر سے مسلسل اس تعلق میں اضافہ کرنے کا خواہشمند ہو۔اپنا تمام علم اور روحانی بالیدگی صرف اپنی ذات تک محدود کرنے کی بجائے اسے دوسروں تک پھیلانے کی ذمہ داری بھی قبول کرے۔

مربی بننے کا طریق کار: جامع دینی تعلیم کیلئے دین کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل دینی نصاب ایک منظم طریقہ سے پڑھایا جائے گا۔اگر علم کی سچی طلب رکھنے والا مربی روزانہ دوگھنٹے بغیر کسی وقفہ کے اس کام کیلئے صرف کرے تو وہ آسانی سے تین سال میں یہ نصاب مکمل کرسکتاہے۔زیادہ وقت دینے والا اس سے پہلے یہ سعادت حاصل کرسکتاہے۔مستحق افراد کومختلف کتابیں بلاقیمت مہیاکی جائیں گی جنہیں پڑھنے کے بعد واپس کرنا ہوگا۔صاحبِ حیثیت حضرات  یہ کتابیں بازار سے یا دعوت فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس سے رعایتی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

مربی کیلئے مختصر قواعد و ضوابط: 1۔اس کورس کیلئے زکوٰۃ و صدقات کے مستحق طلبہ کو کتب مفت مہیا کی جاتی ہیں۔پہلی پانچ کتب پڑھ کر واپس کرکے نئی پانچ کتب حاصل کی جاسکتی ہیں۔غیر مستحق طلبہ یہ کتب رعایتی قیمت پر لے سکتے ہیں جو واپس نہیں کرنا ہونگی۔2۔اس کورس کیلئے نہ تو خلاصہ لکھنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی امتحان دینے کی ۔پانچ کتب پڑھنے کے بعد ایک حلف نامہ بھیجنا ہوگا کہ طالب علم نے متعلقہ کتب سمجھ کر پڑھ لی ہیں۔

مربی کورس کا دورانیہ اور فیس: مربی کورس کا دورانیہ تین سال ہے ،البتہ محنتی طلبہ و طالبات مقررہ مدت سے قبل بھی مکمل کرسکتے ہیں۔اس کورس کی فیس سالانہ1000روپے ہے۔مقررہ مدت میں کورس مکمل نہ کرنے والے کو تجدیدی فیس 1000 روپے اداکرنا ہوگی ۔اورکورس کی تجدید دوبار سے زیادہ نہ ہوسکے گی۔

داخلہ فارم یہاں سے ڈاون لوڈ کریں