ڈپلومہ: فاضل علوم اسلامی


عام طورپرتعلیم الاسلام سرٹیفکیٹ کورس مکمل کرنے والے طلبا وطالبات کو ڈپلومہ میں داخلہ دیا جاتاہے لیکن درس نظامی کے فارغ ،ایم ۔ اے اسلامیات/عربی کی ڈگریوں کے حامل یا علم دین کا کافی مطالعہ رکھنے والے احباب کو بھی ڈپلومہ میں داخلہ کی اجازت دی جاتی ہے۔اس لئے اس کورس میں داخلہ لینے والے طلبا وطالبات کونہایت ذمہ داری کے ساتھ ایک سال کے اندر اپنا کورس مکمل کرنا چاہئے۔طلبہ کی سہولت کے پیش نظر ہمارے تمام کورسزمیں خاصی لچک موجود ہے لیکن اگر کسی ایک ماہ میں کورس کی کسی ایک کتاب کابھی خلاصہ صدردفتر کو موصول نہ ہوتو داخلہ منسوخ ہوجاتاہے۔اگردفتر کی طرف سے دئیے گئے ٹائم ٹیبل پر سختی سے عمل کیاجائے تو وقت مقررہ کے اندر کورس مکمل ہوسکتاہے۔

کورس کا دورانیہ:  اس کورس کا دورانیہ ایک سال ہے ۔اس کا  ٹائم ٹیبل تین گھنٹے روزانہ کے مطالعہ کی بنیاد پر بنایاگیاہے۔یہ تین گھنٹے دن کے کسی حصہ میں صرف کئے جاسکتے ہیں۔اگر ایک دن میں تین گھنٹے پورے نہ ہوں تو اگلے دنوں میں اس کمی کو پوراکیاجاسکتاہے۔اس سے زیادہ وقت دینے والے طلباوطالبات کم وقت میں کورس مکمل کرسکتے ہیں۔

فیس: ڈپلومہ فاضل علوم اسلامی کی فیس  2000 روپے ہے ،مقررہ مدت میں کورس مکمل نہ کرنے کی صورت میں تجدیدی فیس جمع کرانا ہوگی جوکہ 2000 روپے  ہی ہے۔کورس کی تجدید دوبار سے زیادہ نہ ہوسکے گی۔

داخلہ فارم یہاں سے ڈاون لوڈ کریں