تعلیم السلام سرٹیفکیٹ کورس
یہ ابتدائی درجے کا کورس ہے اور بہت کم دینی علم رکھنے والوں کے نقطۂ نظر سے تیار کیا گیا ہے اس کے مطالعہ کیلئے ایک ایسا ٹائم ٹیبل مرتب کیا گیاہے جس میں ایک متوسط استعداد رکھنے والا طالب علم آسانی سے کورس بھی مکمل کرسکتاہے اور اس سے صحیح معنوں میں لطف اندوز بھی ہوسکتاہے۔دین کا علم ایک ایسا نور ہے جو دل ودماغ کو بھی منور کرتاہےاور اس کا طالب علم جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے وہ اس سے زیادہ سے زیادہ مسرت بھی حاصل کرتاہے۔
کورس کا دورانیہ: اس کورس کا دورانیہ چھ ماہ ہے۔اس کا ٹائم ٹیبل تین گھنٹے روزانہ کے مطالعہ کی بنیاد پر بنایاگیاہے۔یہ تین گھنٹے دن کے کسی حصہ میں صرف کئے جاسکتے ہیں۔اگر ایک دن میں تین گھنٹے پورے نہ ہوں تو اگلے دنوں میں اس کمی کو پوراکیاجانا چاہیے۔اس سے زیادہ وقت دینے والے طلبہ وطالبات کم وقت میں کورس مکمل کرسکتے ہیں۔اور زیادہ وقت دینے سے ان کو جو روحانی خوشی ہوگی وہ ان کے لئے انعام الٰہی ہوگا۔کمزوراستعداد کے حامل روزانہ ایک گھنٹہ کا اضافہ کرکے اپنی کمی پوری کرسکتے ہیں۔چندکتابیں پڑھنے کے بعد تمام طلبہ وطالبات کی رفتار میں اضافہ ہوجائے گااور کم وقت میں زیادہ کام کا موقع ملے گا۔ان شااللہ!
فیس: تعلیم الاسلام سرٹیفیکیٹ کورس (مکمل ) کی فیس 1000 روپے ہے،مقررہ مدت میں کورس مکمل نہ کرسکنے والوں کو تجدیدی فیس جمع کرانی ہوگی جوکہ 1000 روپے ہی ہوگی ۔کورس کی تجدید دوبارسے زیادہ نہ ہوسکے گی ۔