تعلیم الاسلام سرٹیفیکیٹ کورس(ابتدائی)


سکولوں ،کالجوں اور دینی مدارس کے طلبہ و طالبات کیلئے:

               حفظ کرنے والے بچوں اور دین کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کا دینی علم نہ ہونے کے برابر ہے۔اسی طرح   مڈل اور ہائی سکولوں کے طلبہ و طالبات کیلئے اسلامیات کی تعلیم انتہائی ناکافی ہے۔انگلش میڈیم کے طلبہ و طالبات کی حالت  قابل رحم ہے۔وہ دن بدن قومی زبان اور دینی تعلیم سے دور ہوتے جارہے ہیں۔بغیر دینی اور اخلاقی تعلیم کے کالج تک پہنچ جانے والے طلبا بھی اس تعلیم کے محتاج ہیں ۔اس کمی کو پورا کرنے کیلئے مدارس اور  سکولوں و کالجوں کیلئے تعلیم الاسلام سرٹیفیکیٹ کو رس(ابتدائی) متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت یہ کتب پڑھائی جاتی ہیں:۔(1)رحمت عالم ؐ۔(2)اہم دینی مسائل۔(3) چہل احادیث (امام نوویؒ)۔(4)سب سے بڑا انسانؐ۔(5،6)گلستان و بوستان سعدی۔(7) سخن اقبال(منتخب کلام اقبال)

               اس تعلیم کیلئے طالبعلم کو نہ تو حفظ ،ناظرہ یا کوئی دوسری عصری و دینی تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑتی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے  سکول یا مدرسے میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس پروگرام کیلئے دن میں صرف ایک گھنٹہ دینے کی ضرورت ہوگی اور جس سکول یا مدرسہ میں بچہ پڑھ رہاہوگا اس کے اساتذہ ہی یہ کورس پڑھائیں گے۔ترجیح یہ ہے کہ پسماندہ علاقوں کے بچے اس پروگرام سے زیادہ استفادہ کریں۔

کورس کا دورانیہ: یہ کورس ایک سال میں مکمل کرنا لازمی ہے ۔جس کیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی اور پسماندہ علاقوں کے مدارس اور سکولوں کو کتب بھی مفت مہیا کی جائیں گی۔

داخلہ فارم یہاں سے ڈاون لوڈ کریں