اسناد فضیلت: الاستاذ و رئیس الاساتذہ
ڈپلومہ فاضل علوم اسلامی، شہادۃ العالمیہ ،ایم اے (عربی) اور ایم اے اسلامیات کی سندات رکھنے والے خواتین و حضرات ان کورسوں میں داخلہ لے سکتے ہیں مگر رئیس الاساتذہ میں داخلہ لینے سے پہلے" الاستاذ" کی سند حاصل کرنا لازمی ہے۔
کورسوں کا دورانیہ: الاستاذ کا دورانیہ چھ ماہ ہے جس میں ادارے کی اجازت سے دس کتب کا خلاصہ لکھنا ہوگا۔رئیس الاساتذہ کا دورانیہ ڈیڑھ سال ہوگا جس میں مجوزہ کتب پڑھنے کے بعد حلف نامہ دینا ہوگا کہ طالبعلم نے ایک وقت میں پانچ یا چھ کتب سمجھ کرپڑھ لی ہیں۔اس کے بعد فاؤنڈیشن اگلے مرحلہ کیلئے مزید کتب تجویز کرے گی جس کیلئے الگ سے حلف نامہ دینا ہوگا۔
فیس: الاستاذ کی فیس چھ ماہ کیلئے ایک ہزار روپے ہے۔ وقت مقررہ میں کورس مکمل نہ کرسکنے والے طلباو طالبات 1000 روپے تجدیدی فیس اداکرکے کورس جاری رکھ سکتے ہیں۔رئیس الاساتذہ کی فیس 2000روپے ہے اور اس کی تجدیدی فیس بھی دوہزار روپے ہے ۔کسی بھی کورس کی تجدید دودفعہ سے زیادہ نہیں ہوسکے گی۔